https://www.performancetrustednetwork.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,DirectLink_1,16138848,https://www.alternativecpmgate.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,Popunder_1,16138837,"" infonaama.com,SocialBar_1,16325257,""

صاف ستھرے ، چمکدار اور مضبوط دانت (ghareelu totkay)

Infonaama > Health > صاف ستھرے ، چمکدار اور مضبوط دانت (ghareelu totkay)

صاف ستھرے ، چمکدار اور مضبوط دانت (ghareelu totkay)

 صاف ستھرے ، چمکدار اور مضبوط  دانت (گھریلو ٹوٹکے)

صاف ستھرے ، چمکدار اور مضبوط  دانت ہر ایک کی خواہش ہوتے ہیں لیکن  اکثر لوگ دانتوں کی صفائی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے۔  دانتوں کےساتھ  دلکش مسکراہٹ سے بھی محروم رہتے ہیں۔ دانت پیلے اور داغ دار  ہوں تو کچھ آسان گھریلو ترکیبوں سے انہیں صاف اور چمکدار بنایا جاسکتا ہے۔

p…. کینو یا سنگترے کے چھلکے عموماً ہم لوگ ضائع کردیتےہیں۔ آپ اس چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو اپنے دانتوں پر چند  منٹ تک ملیں۔ آپ کو فوری طور پر پتہ چل جائے گا کہ آپ کے دانت پہلے زیادہ خوبصورت تھے یا ابہیں۔

 

p…. آپ جو بھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں، اس معمول کے ٹوتھ پیسٹ کو برش پر لگانے کے بعد اس پر برائے نام بیکنگ سوڈا چھڑک لیں۔ اسے  کھانے والا سوڈا  بھی کہتے ہیں اور عموماً اسے روٹی اور دوسری اشیائے خوردونوش میں استعمال کیا جاتا ہے، اسے آپ ٹوتھ پیسٹ پر چھڑک کر ہفتے میں صرف ایک مرتبہ تقریباً دو منٹ تک دانتوں پر برش کریں تو آپ کو فرق واضح نظرآئے گا۔

p…. اسٹرابیری دانتوں  کی چمک کے لیے مفید بتائی جاتی ہے۔ ایک اسٹرابیری کو دانتوں سے کچلیں اور اسے چند  منٹ تک دانتوں پر ملیں، آپ کو فوری فرق محسوسہوگا۔

p…. ناریل یا کھوپرے کے تیل میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا (کھانے کا سوڈا) شامل کریں اور اس آمیزے سے اپنے دانتوں کو معمول کے مطابق برش کریں۔ اس سے آپ کے دانت سفید اور مضبوط بھی ہوجائیں گے۔

p…. کیلے کے چھلکے کے اندرونی حصے کو بھی اپنے دانتوں پر مل سکتے ہیں۔ اس چھلکے کو ملنے کے بعد آپ پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اور کلی نہ کریں بعد میں دانت صاف کرلیں۔ دانت زیادہ چمکدار نظر آئیں.گے۔

p…. پلاؤ اور بریانی کو خوشبودار بنانے کے لیے جو خاص قسم کے خشک پتے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں ‘‘تیز پات’’ کہا جاتا ہے۔   یہ پتے دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے میں بھی مفید ہیں۔  تیز پات کے ایک پتے کو دانتوں سے چبا کر پیسٹ جیسا بنالیں اور پھر اسے انگلی کی مدد سے دانتوں پر چند  منٹ تک ملیں پھر کلی کرکے پہلے اور موجودہ دانتوں کا فرق ملاحظہکریں۔

p…. تین سے چار دانے خشک انجیر کے لیں، انہیں توے یا فرائی پین میں رکھ کر جلائیے۔ جب یہ راکھ بن جائے تو اسے اتار لیں۔ اس راکھ کو اپنے استعمال کرنے والے منجن میں شامل کردیں۔ اگر خالی انجیر کی راکھ سے دانت صاف کیے جائیں تو  بھی دانت  چمک جاتے ہیں۔ یہ راکھ مسوڑھوں کے لیے بےحد مفید ہے ۔ مسوڑھوں  کی سوزش اور درد میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ آپ جو بھی منجن استعمال کرتے ہیں اس میں انجیر کی راکھ ملا دیں، یہ عام دنوں میں بھی مفید ثابت ہوتا.ہے۔

p…. لیموں کے چھلکوں کو خشک کرکے پیس لیں اور منجن کی صورت میں کام میں لائیں۔ اس سے دانت صاف ہوں گے اور سانس کی بدبو دور ہوگی۔

p…. نمک، سرسوں کا تیل اور لیموں کا رس ملا کر روزانہ منجن کرنے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

p…. نچوڑے ہوئے لیموں کے چھوٹے ٹکڑے کرکے دانت صاف کرنے سے دانت چمکنے لگتے ہیں۔

p…. دانتوں میں چمک لانے کے لیے گلیسرین لگائیں اور نیم گرم پانی سے کلی کریں۔

p…. بادام کا چھلکا جلا کر رکھ لیں۔ دوسرے دن پیس لیں اور اس کا پانچواں حصہ پھٹکری میں ملا کر دوبارہ پیس لیں۔ اس سے منجن کرنے سے دانت صاف اور چمکدار ہوں گے اور تقریباً دانتوں کی تمام بیماریاں دور ہوں گی۔

p…. باریک پسا ہوا سوندھا نمک دانتوں پر ملنے سے ان پر چمک آتی ہے۔

 

Leave a Reply

Cookie consent by Real Cookie Banner