https://www.performancetrustednetwork.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,DirectLink_1,16138848,https://www.alternativecpmgate.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,Popunder_1,16138837,"" infonaama.com,SocialBar_1,16325257,""

پاکستان کے خوبصورت شہر – مالم جبّہ

Infonaama > tourist plces > پاکستان کے خوبصورت شہر – مالم جبّہ

پاکستان کے خوبصورت شہر – مالم جبّہ

دلکش سوات کا نیا تفریحی مقام

مالم جبّہ

 

Beautiful Pakistan - Swat

 

مالم جبّہ کی پرکشش اور قابل.دید  تفریح گاہ، شادابی اور دلکشی کا حسین امتزاج  ہے۔ یہاں کے سبزہ زار بلند و بالا پہاڑ، برف پوش چوٹیاں، گھنے جنگلات اور پہاڑوں کے بیچ بل کھاتی ہوئی ندی قدرتی مناظر کی دلکش تصویر پیش کرتی ہے۔

مالم جبّہ کو وادیٔسوات کی بلند ترین تفریح گاہ کہا جاسکتا ہے۔ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کا میدانی خطہ کم ہے۔ ہر طرف سے پہاڑوں اور گھنے جنگلات میں گھرا ہوا یہ علاقہ دلفریبی اور مدہوش کن مناظر سے بھرا ہوا ہے۔

مالم جبّہ کی تفریح گاہ، سطح سمندر سے ساڑھے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔  بلندی پر پہنچ کر نیچے کی سمت دیکھیں تو ہر طرف گہری سرسبز وادیاں نظر آتی ہیں، جنہیں بلند و بالا پہاڑوں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔

مالم جبّہ سوات کے مرکزی شہر منگورہ سے شمال مغرب کی طرف پینتالیس کلومیٹر  پر واقع ہے۔ منگورہ سے مالم جبّہ تک مختصر وقفہ سے بسیں اور سوزوکی چلتی ہیں۔ مدین روڈ پر چار پانچ کے قریب دس کلو میٹر فاصلے پر سالنڈہ تک سڑک ٹھیک منگلور سے ایک سڑک مدین روڈ سے جدا ہو کر دائیں جانب مڑ جاتی ہے۔ یہاں سے پینتیس کلومیٹر کا راستہ پُرپیچ اور پُرخطر ہے۔ پہاڑی سلسلہ طے کرنے کے بعد یہ سڑک مالم جبّہ لے جاتی ہے۔ مالم جبّہ جانے والی پختہ سڑک کے ساتھ ساتھ ایک ندی بہتی ہے۔ سنگوٹہ سے مالم جبہ تک اس ندی کے آس پاس، منگور، سید آباد، مراد آباد، جہان آباد، تیلگرام، سیر، کا شوار، بالاکوٹ، اشاڑی اور پسینے اوبہ نامی چھوٹے بڑے گاؤں آباد ہیں۔ سیر گاؤں کا پُل عبور کریں تو ندی سڑک کے دائیں جانب سے بائیں جانب بہتی نظر آتی ہے۔ اس ندی کا ماخذ گڈ اور جبّہ نامی قدرتی چشمے ہیں۔ ندی مالم جبّہ کے قریب پسینے اوبہ سے شروع ہو کر سڑک کے ساتھ ساتھ بہتی ہوئی دریائے سوات میں شامل ہوجاتی ہے۔ پسینے اوبہ میں بڑیا چینہ مشہور چشمہ ہے جس کے قریب و جوار کے لوگ پینے کے لیے پانی لے جاتے ہیں۔ سیاح بھی یہاں سے پانی پی کر اپنی پیاسبجھاتے ہیں۔

Beautiful Pakistan - Swat

 مالم جبّہ اور آس پاس کے علاقوں میں اعلیٰ نسل کا چکور پایا جاتا ہے۔ سیب اور ناشپاتی، یہاں کے قابل ذکر پھل ہیں۔ گندم ، پیاز، آلو، اور ٹماٹر یہاں کی خاص فصلیں ہیں۔ شہد بھی بعض جگہوں پر پایا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ خوش اخلاق، ملنسار اور مہمان.نوار ہیں۔ اس خوبصورت تفریح گاہ کی وجہ تسمیہ بھی کافی دلچسپ ہے۔ مالم کے معنی چراگاہ اور جبّہ کے معنی گاؤں کے ہیں۔ پہلے پہل یہاں آس پاس کے علاقوں سے لوگ مال مویشی چرانے کے لیے لاتے تھے۔ اس لیے لوگ اسے مالمجبّہ کہنے لگے۔

مالم جبّہ دسمبر سے مارچ کےمہینے تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ ان دنوں یہاں پر بارہ سے سولہ فٹ تک برف پڑتی ہے۔ جبکہ ہلکی ہلکی برف باری اپریل تک جاری رہتی ہے۔ یہاں کا درجۂ حرارت  سردیوں میں پانچ درجے سے منفی دس درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ جبکہ موسم گرما میں درجۂ حرارت دس سے پچیس درجے سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔ دسمبر سے مارچ تک شدید برف باری ہوتی ہے جبکہ اپریل میں ہلکی برف باری کا خوشگوار منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ سخت گرمی میں بھی یہاں کا موسم کافی سرد اور آب.وہوا خوشگوار رہتی ہے۔ اسی خوشگوار موسم کی وجہ سے مالم جبّہ ہل اسٹیشن کے طور پر مقبول ہے۔

تفریحی مقام اور گاؤں کے درمیان پانچ چھ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

Beautiful Pakistan - Swat

مالم جبّہ چند برس پہلے ایک غیرمعروف علاقہ تھا۔ جہاں خوردونوش اور قیام کی سہولت نہ ہونے کے برابر تھی۔ مگر اب ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کے بعد یہ علاقہ جدید تفریح گاہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے تعاون سے ایک تفریحی منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ جس سے یہاں کے قدرتی حسن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت جدید سہولتوں سے مزین فوراسٹار  ہوٹل، اسکیٹنگ اور چیئر لفٹ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ سیاحوں کے قیام و طعام کے لیے جدید شہولتوں سے آراستہ ہوٹل میں اندرون خانہ کھیلوں مثلاً بلیئرڈ، ٹیبل ٹینس اور کیرم کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ بیرون خانہ کھیلوں میں…. اسکیٹنگ اور ٹریکنگ روٹس شامل ہیں۔ ہوٹل کے عین سامنے چئیرلفٹ ہے جبکہ دائیں جانب اسکیٹنگ گراؤنڈ ہے۔ چئیر لفٹ دو طرح کی ہے۔ ایک نو آموز افراد کے لیے دوسری تجربہ کار افراد کے لیے۔ ایک لفٹ ہوٹل کے قریب نشیبی حصے سے ایک فرلانگ کی بلندی پر واقع چوٹی تک لے جاکر پھر واپس لے آتی ہے۔ چئیرلفٹ میں سفر کرنے والوں کو نہایت حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Beautiful Pakistan - Swat

جو حضرات اسکیٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں، جنوری سے مارچ تک اس کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسکیٹنگ کا سامان مناسب قیمت یا کرائے پر مل جاتا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسکیٹنگ  جو موسم سرما کا ایک دلچسپ اور معروف کھیل ہے اب مالم جبّہ میں متعارف ہونےکے بعد آہستہ آہستہ ملک گیر شہرت حاصل کرتا جا رہا ہے۔

بجلی کی سہولت کے لیے واپڈا نے لائن فراہم کی ہے۔ بچوں کے لیے اسکیٹنگ رنگ بڑے خوبصورت مقام پر بنائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Cookie consent by Real Cookie Banner