https://www.performancetrustednetwork.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe

گرتے بال – اب پریشان ہونا چھوڑئیے

Infonaama > Health > گرتے بال – اب پریشان ہونا چھوڑئیے
گرتے بالوں سے اب پریشان کیوں

گرتے بال – اب پریشان ہونا چھوڑئیے

گرتے بال، تقریبا” دنیا کی تمام عورتوں کا یکساں مسئلہ ہے۔ دنیا کی کوئی خاتون نہیں چاہے گی کہ اس کے بال گرتے رہیں۔ پچھلے وقتوں میں بھی بالوں کو حسن کا پیمانہ اور شخصیت کا معیار قرار دیا جاتا تھا آج بھی اکثر لوگوں کی فکر کے زاویے وہی ہیں۔ دراصل بال شخصیت کا ایسا حصہ ہیں جو کبھی بھی فیشن یا ماحول سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔

بال گرنے لگیں، دو منہ کے ہونے لگیں یا بڑھنا رک جائیں تو پس منظر میں کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ابتدائی اسباب کی نشاندہی کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ سر کی جلد پر جراثیم یا پھپھوندی کا حملہ بھی  ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے اور جسم میں کسی جگہ انفیکشن کی صورت میں بھی بال گر سکتے ہیں۔

سکری یا سر میں خشکی کی وجہ سے بالوں کی جڑیں بھی متاثر ہوتی ہیں جوکہ گرتے بال کا ایک بڑا سبب ہیں۔ جسم یا کپڑوں پر خشکی کے ذرات بھی ناخوش گوار تاثر کا سبب بنتے ہیں۔ خشکی سے نجات کے لیے چند طریقے اور نسخے حسب ذیل ہیں۔

سکری اور خشکی کے لیے

Dandruff – A common cause for Hair Loss

تین یا چار لیموں کا رس نکال لیں اور بالوں کی جڑوں تک اس رس سے مساج کریں۔ آدھے گھنٹے بعد سرسوں کے تیل سے اسی طرح مالش کریں۔ بعد ازاں باریک کنگھی سے سر صاف کرلیں۔ اگر بال دو مونہے ہوں تو انہیں بھی ہاتھ میں لے کر اسی طرح مالش کی جائے۔ خشکی دور کرنے کی یہ سادہ اور آسان تجویز ہر ایک کے لیے قابل عمل ہے۔ اس سے اندرونی جلد میں موجود خون کی باریک شریانوں میں  خون کی فراہمی بہتر ہوجاتی ہے۔ تازہ خون کی سر میں گردش سے  بال ٹوٹنے کا سلسلہ بھی رک سکے گا۔

بال سادگی سے دھوئیے

Hair Washing should be proper and efficient

دیسی انڈے دو عدد، روغن بادام پانچ ملی لیٹر، لیموں کا رس پانچ ملی لیٹر، آملہ دو عدد۔

آملہ پیس کر ان تمام اشیاء میں ملا لیں۔ ایک پیسٹ بنا کر پانچ منٹ تک بالوں کی جڑوں اور سروں تک لگائے رکھیں۔ ہلکے ہاتھوں سے بالوں کو ملیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں

گرتے بال اور بالوں کی کم زوری دور کرنے کے لیے

Unbalanced diet and excessive dieting can be a cause of Hair Weakening

بالوں کی کم زوری کی ایک اہم وجہ متوازن غذا نہ لینا اور لڑکیوں میں بڑھتا ہوا ڈائٹنگ کا رجحان ہے۔  یہ ضروری ہے کہ غذا میں مچھلی، سبزیاں، پھل، دالیں، سرخ گوشت، خشک میوہ جات اور دودھ یا دہی کو توازن کے ساتھ شامل کیا جائے اور بھوکا رہنے کی عادت ترک کردیں۔

ورزش میں یوگا آسن کا بہتر انتخاب کیا جاسکتا ہے کیونکہ یوگا تو سونے کے کمرے میں بھی کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے چہل قدمی کرنے کے لیے دریا، سمندر کنارے یا پارکوں میں جانے کا اہتمام بھی نہیں کرنا پڑتا۔ بس یہ دھیان رہے کہ جس جگہ ورزش کر رہے ہوں وہاں تازہ ہوا کا گزر ہونا لازمی ہے۔

بالوں کے لیے چند  مفید نسخے اور ترکیبیں

دال ماش 200 گرام، مہندی کے پتے 100 گرام، کلونجی 50 گرام۔

ان اشیاء کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیں۔ اس پیسٹ کو بالوں میں لگا لیں اور دو گھنٹے بعد  دھو لیں۔ بےبی شیمپو استعمال کرنا قدرے بہتر ہے کیونکہ یہ نسبتاً ہلکا اور تیز خوشبو دار نہیں ہوتا۔ چند تیلوں کو ملا کر لگانے سے بال بہتر ہوجاتے ہیں ۔مثال کے طور پر

 روغن ارنڈ 100 ملی لیٹر، روغن بادام 100 ملی لیٹر، روغن ناریل 100 ملی لیٹر اور روغن تارامیرا بھی 100 ملی لیٹر۔ سرسوں کا تیل بھی اسی وزن میں ملا کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اسے ہفتے میں دو مرتبہ  استعمال  کیا جائے تو بالوں کا روکھا پن دور ہوتا ہے اور قدرتی چمک بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ چند ہی ہفتوں میں بال گھنے، سیاہ اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ چند گھریلو نسخے بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد  دے سکتے ہیں۔

کڑی پتہ اور ناریل کا تیل

Curry Leave and Coconut Oil can be used to strengthen the hairs

ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے۔  بالوں کو گرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے کڑی پتے اور ناریل  کے تیل کا ملاپ مفید بتایا جاتا ہے۔ تھوڑا ناریل کا تیل لیں اور اس میں کڑی پتہ شامل کریں۔ اب ان دونوں اجزاء کو گرم کریں، جب کڑی پتے اچھی طرح اپنا عرق ناریل کے تیل میں چھوڑ دیں تو مرکب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اسے صاف ستھری بوتل میں ڈال لیں۔ اس تیل سے  سر پر اچھی طرح مالش  کی جائے۔ اسے جڑوں سے آخر تک کچھ گھنٹوں کے لیے  بالوں پر لگائیں۔ بعد میں بالوں کو دھولیں۔

ملیٹھی کی جڑ اور گرتے بال

Licorice Roots are very useful for the weak hairs

ملیٹھی کی جڑ کے متعدد فوائد ہوتے ہیں۔ یہ بالوں کے گرنے کا قدرتی علاج بھی بتائی جاتی  ہے۔ اس جڑ کو خشک اور خارش زدہ سر پر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے، یہ بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط کرتی ہے۔

گرتے بال اور ناریل

Coconut is a basic ingredient of most of the shampoo’s and conditioners

اکثر شیمپو اور کنڈیشنرز کا بنیادی  جز ناریل ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی نمی بحال کرنے کی صلاحیت ہے، بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ نمی بہت کم  ہوکر خشکی بڑھ جانا ہے۔

 دن میں ایک مرتبہ ناریل کے دودھ کی مالش کرکے دس منٹ تک کے لیے چھوڑنا جلد اس مسئلے سے نجات دلاسکتا ہے۔

ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

سیب کا سرکہ اور گرتے بال

Apple Cider Vinegar helps getting rid of the dandruff

اس سرکے کی تیزابیت سر کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتی ہے اور گرتے بال روکنے میں مدد دیتی ہے۔

چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور سر پر اس کا چھڑکاؤ کریں۔ اس کے بعد سر پر تولیہ لپیٹیں اور پندرہ  سے بیس منٹ تک کے لیے بیٹھ جائیں اور پھر بالوں کو دھولیں۔

گرتے بال اور انڈے

Egg can be used as a mask or in form of oil for hair growth

انڈے کا ماسک بھی بالوں کے گرنے کی روک تھام میں مفید ہوسکتا ہے، جس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی بھرپور مقدار ہے۔ انڈوں کے استعمال کے لیے ایک انڈے کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں مکس کریں، بالوں کو دھونے کے بعد اس پیسٹ کو بالوں پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس دوران ٹوپی پہن لیں۔ جب وہ پیسٹ خشک اور جذب ہوجائے تو بالوں کو کسی کنڈیشنر سے دھولیں۔

Leave a Reply

Cookie consent by Real Cookie Banner