https://www.performancetrustednetwork.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,DirectLink_1,16138848,https://www.alternativecpmgate.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,Popunder_1,16138837,"" infonaama.com,SocialBar_1,16325257,""

Glow your face with Multani Mitti – Natural beauty tips

Infonaama > Health > Glow your face with Multani Mitti – Natural beauty tips

Glow your face with Multani Mitti – Natural beauty tips

ملتانی مٹی کے فوائد (Calcium Bentonite)

 
Multani Mitti - A Natural Remedy for face

ملتانی مٹی کا سائنسی نام کیلشیم بینٹونائٹ Calcium Bentonite ہے۔ اسے فُلرز ارتھ   کلےFuller’S Earth Clay بھی کہا جاتا ہے، ملتانی مٹی منرلز سے بھرپور ہوتی  ہےجسے صدیوں سے جلدی امراض کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، میگنیشیم کلورائیڈ کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب یہ جلد کے اندر تک جا کر صفائی کرتی ہے، اضافی چکناہٹ سے نجات دلاتی ہے ، بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ کرتی ہے اور جلد کے کھلے ہوئے مساموں کو بند کرتی ہے جس کے نتیجے میں جِلد دانے، داغ دھبوں سے پاک، صاف ستھری، شفاف نظرآتیہے۔

ملتانی مٹی یا Clay بعض ایسی خصوصیات کی حامل ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ قدرت نے اسے بالخصوص خواتین کے لیے ہی تخلیق کیا ہے۔ تقریباً ہر قسم کے فیشل ماسک کی اساس Clay ہی ہوتا ہے جس میں دیگر اشیاء مختلف مقداروں میں شامل کر کے ایک اچھا، موزوں اور نیچرل ماسک تیار کیا جاتا ہے۔ مثلاً مختلف اشکال میں گھیگوار (Alovera) ، روغن بادام، عرق گلاب، شہد، انڈے کی سفیدی، دودھ، لیموں کا عرق، کینو کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر اور بیسن وغیرہ تاہم جلد کو ڈھلکنے سے روکنے اور اسے سخت رکھنے میں کوئی بھی شے ملتانی مٹی کی ہمسری نہیں کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ماسک کے حوالے سے یہ بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ اس سلسلے میں ملتانی مٹی سے جو نتیجہ حاصل ہو تا ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں مل پاتا۔

چکنی جلد کے لیے گھریلو ٹوٹکے

Multani Mitti - A Natural Remedy for facial skin

ملتانی مٹی چکنی جلد والی خواتین کے لیے مفید ماسک کا درجہ رکھتی ہے، کیونکہ چکنی جلد والی خواتین کو ایسی خشک اشیاء جن میں تیل جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو استعمال کرنا چاہیے اور ملتانی مٹی میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ وہ جلد سے اضافی چکنائی کو دور کر دیتی ہے۔ ملتانی مٹی میں عرقگلاب، لیموں کا رس یا کھیرے کا رس شامل کرکے بطور ماسک ہفتے میں دو مرتبہ  استعمال کرنے سے  چہرے کی فالتو چکنائی ختم ہوتی ہے اور  کیل مہاسوں کا بھی بتدریج خاتمہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جلد کی فاضل چکنائی چہرے پر نمودار ہونے والے بدنما کیل اور مہاسوں کا سبببنتیہے۔

چہرے کی ڈھلکی جلد کے لئیے

اکثر بڑھتی ہوئی عمر والی خواتین جلد کے ڈھلکنے اور خصوصاً چہرے کی کھال کے قدرتی تناؤ میں نرمی اور ان کے لٹکنے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور اس شکایت کے تدارک کے لئے بھاری قیمتوں والےماسک استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی ان کی یہ شکایت موجود رہتی ہے۔

ڈھلکی جلد والی خواتین ملتانی مٹی کو کسی چوڑی منہ والی کٹوری یا مٹی کے پیالے میں پانی ملا کر بھگو لیں۔ اس طرح ملتانی مٹی کا پیسٹ بن جائے گا۔ اب اس پیسٹ میں شہد ایک چائے کا چمچ اور دہی ایک چائے کا چمچ ملا لیں۔ اس کے بعد اسے آنکھوں کو چھوڑ کر پورے چہرے پر ماسک کی طرح لیپ کر لیں اور کر سی یا پلنگ پر خاموشی سے آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں۔ چہرے کے عضلات کو اس کی اصل حالت میں چھوڑ دیں یعنی کہ پرسکون ہوجائیں۔ جب محسوس کریں کہ ماسک خشک ہو گیا ہے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں اور بعد میں اسکن ٹانک یا کریم چہرے پر لگا لیں۔ یہ چہرے کی جلد کو لٹکنے سے روکنے اور ان میں سختی پیدا کرنے کے لئے ایک اچھا قدرتی  ماسک ہے۔

جھریوں کے خاتمے کے لئیے

ملتانی مٹی (پاؤڈر کی شکل میں) ایک چمچ، شہد ایک چمچ اور پیاز کا عرق ایک چمچ۔

ان تینوں چیزوں کو باہم ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر ماسک کی طرح لگا لیں۔  خشک ہونے پر چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر کوئی اچھی سی کریملگالیں۔

اس ماسک سے چہرے کی جھریوں کو ختم کیا جاسکتا ہے اس سے چہرہ شاداب رہتا ہے۔

 

اگر چہرے پر دانے ہوں تو ملتانی مٹی کو پانی میں گھول کر اسے ان دانوں پر لگا لیں۔ یہ عمل ہر روز یا ایک دن چھوڑ کر کریں۔ بہت جلد دانے ختم ہوجائیںگے۔

ملتانی مٹی کا فیس پیک

 ملتانی مٹی کو اگر صندل اور مختلف پھلوں یا سبزیوں کے عرق کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہترین فیس پیک تیار ہوتا ہے۔

ملتانی مٹی (پاؤڈر کی شکل میں)100گرام، صندل وڈ (صندل کی لکڑی کا برادہ باریک پاؤڈر کی شکل میں) 50گرام اور کینو کے خشک چھلکوں کا باریک پاؤڈر 50گرام۔

 ان تینوں اشیاء کو ملا کر یکجان کر لیں اور اسے کسی ہوا بند ڈبے میں محفوظ کرلیں۔ چاہیں تو کسی پلاسٹک کے تھیلی میں ڈال کر بھی محفوظ کر سکتی ہیں۔ اس فیس پیک آمیزہ کو درج ذیل طریقے کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ استعمال کریں۔

آنکھوں اور ارد گرد کی جگہ کو چھوڑ کر ماسک لیپ کریں ۔ پندرہ ، بیس منٹ بعد خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی میں کپڑا بھگو کر آہستہ آہستہ چہرے کو صاف کریں۔ یہ ماسک جلد کی اندرونی سطح تک پہنچ کر جلد کو پھر سے تروتازہ اور خوبصورت بنا دیتا ہے۔ چہرے سے مردہ خلیات کو اتار دیتا ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔ مساموں کے اندر تک اتر کر جلد کی صفائی کرتا ہے۔ جس سے جلد صحت مند ہو جاتی ہے۔ دوران خون تیز ہو جاتا ہے اور چہرہ پر کشش بنجاتا ہے۔

 

 Multani Mitti - A Natural Remedy for face

صاف رنگت کے لیئے

اگر  رنگت سانولی ہو  یا جھلس گئی ہو تو اس کے لئے ملتانی مٹی کا پانی میں پیسٹ بنا کر چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں۔ جب یہ سوکھ جائے تو اس پر ایک مرتبہ پھر وہی آمیزہ لگائیں اسی طرح چار مرتبہ کریں۔ جب چوتھی تہہ بھی خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھو کر کوئی اچھی سی کریم لگا لیں۔

یہ عمل ایک ہفتے تک بلا ناغہ کریں اور  دوسرے ہفتے میں صرف دو بار کیا جائے۔ رنگت صاف ہوجانے کے بعد بھی یہ ماسک ہفتے میں ایک بار استعمال کیاجائے۔

 ضروری ہدایات

چہرے پر ماسک لگانے سے پہلے چہرے کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔ جسے کلینزنگ کہتے ہیں۔ کلینزنگ کا مقصد چہرے کے مساموں میں موجود گرد  یا ریت کے باریک ذرات دور کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ گرد ایک طرف چہرے کے مساموں کو بند کر کے پسینے کے اخراج کو روکنے کا سبب بنتی ہے اور دوسری طرف جلد پر نظر نہ آنے والی خراشیں ڈالتی ہے جس سے چہرے کی رگوں میں دوران خون بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

کلینزنگ کے بعد کسی بھی کلینزنگ لوشن سے انگلیوں کی مدد سے چہرے کا تھوڑا سا مساج بھی ضرور ہے تاکہ جلد ملائم ہو جائے اور ماسک میں موجود صحت مند اشیاء چہرے کی جلد میں احسن طریقے سے جذب ہوسکیں۔

Body Shaper for women:

LANCS Women Upper Arm Shaper Post Surgical Compression Sleeves Slimmer Tops Posture Corrector Vest Shapewear Black

Leave a Reply

Cookie consent by Real Cookie Banner