https://www.performancetrustednetwork.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,DirectLink_1,16138848,https://www.alternativecpmgate.com/vium7tznms?key=1615f8d267c4a12a31445955bb6ff2fe infonaama.com,Popunder_1,16138837,"" infonaama.com,SocialBar_1,16325257,""

How to prevent yourself from sun stroke – ghareelu totkay

Infonaama > Health > How to prevent yourself from sun stroke – ghareelu totkay

How to prevent yourself from sun stroke – ghareelu totkay

 سن اسٹروک (گھریلو ٹوٹکے)

موسم گرما میں حرارت کی شدت سے (سن اسٹروک) لو لگ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گرمی  میں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ

 سے طبیعت نڈھال رہنے لگتی ہے۔  لو لگنے کی حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جبکہ دھوپ کی تپش کافی دیر  تک برداشت

 کرنی پڑے یا  جو لوگ گرمی اور سخت کام کے عادی نہیں ہوتے وہ اس کا جلد شکار ہوجاتے ہیں، اسی طرح اکثر فربہ لوگ

 گرمی برداشت نہیں کرسکتے۔ اگر ضرورت سے زیادہ کپڑے پہن رکھے ہوں یا کمرا بند ہو، حبس ہو اور ہوا کی حرکت کم ہو

 تو گرمی کا اثر آسانی سے ہوجاتا ہے۔

درج ذیل چند نسخے لو سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔

v…. کچے آم لے کر انہیں آگ میں بھون لیں اس کے بعد ان کا دبا دبا  کر رس نکال لیں۔ اس رس کو محفوظ رکھیے۔ حسب 

ضرورت اس میں گڑ کا شربت ملا کر استعمال کریں۔ یہ شربت تاثیر کے اعتبار سے سرد ہوتا ہے۔ خاص طور پر لو لگنے پر

 استعمال کیاجاتاہے۔

v…. جس کسی کو گرمی یا لو لگ جائے، حلق اور زبان خشک ہونے لگے، ماتھے، ہاتھ پاؤں سے پسینہ چھوٹنے لگے، دل 

گھبرا جائے اور بار بار پیاس لگے۔ تو  ایسی حالت میں مریض کو کیری کی چھاچھ پلائیں۔ ایک بڑی سی کیری ابالیں، یا سینک

 لیں۔ پھر اسے ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں اور چھلکے اتار کر دہی کی طرح پھینٹ لیں، اس کے گودے میں

 گڑ، زیرہ، دھنیا، نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں، اور ضرورت کے مطابق پانی ملا کر ایک ایک کپ

 دن میں تین مرتبہ پلائیں، تو لو لگنے  کی تکلیف  میں فائدہ ہوگا۔

v…. گرمیوں میں روزانہ  پیاز کھانا مفید ہے۔ جب بھی کھانا کھائیں تو اس کے ساتھ پیاز کھائیں۔

v…. لو سے بچنے کے لیے دھنیے کے پانی میں چینی ملا کر پینا چاہیے۔

v…. تلسی کے پتوں کا رس چینی میں ملا کر پینے  سے لو لگنے میں فائدہ ہوتا ہے۔ چکر نہیں آتے۔

v…. ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر حسب ذائقہ پسی ہوئی مصری ڈال کر پئیں، تو لو کا اثر کم ہوجائے گا۔

v…. لو لگنے پر پختہ املی کے گودے کو ہاتھوں اور پاؤں کے تلوؤں پر ملنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

v…. شہتوت زیادہ کھائیں۔

v…. گرمیوں کے موسم میں بار بار پانی پیتے رہنے سے لو لگنے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔

v…. املی پانی میں بھگو کر اس کا پانی پینا مفید ہے۔

v…. گرمیوں میں ایک الائچی ہر وقت منہ میں رکھنے سے لو سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیئے ہمارا آرٹیکل پڑھیں

گرمی کے موسم میں لو لگنے (سن اسٹروک) سے بچنے کے لیے چند تدابیر اختیار کریں

v…. گرمی میں گھر سے نکلنے سے پہلے خوب پانی پیلیں۔

v…. ممکن ہو تو سفر میں پانی ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔

v…. اگر مجبوری نہ ہو تو تیز گرمی میں باہر نہ نکلیں۔

v…. اگر گرمی میں نکلنا پڑ جائے تو سر پر اسکارف، رومال یا ددوپٹہ اوڑھ لیں۔ سر کے پچھلے حصے خصوصاً گدی کو گرمی

 سے بچائیں۔ زیادہ گرمی کی صورت میں تولیے کو گیلا کرنے کے بعد نچوڑ کر سر پر رکھ لیں۔

v…. لو سے محفوظ رہنے کے لیے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور ایسی غذائیں استعمال کریں، جن میں وٹامن

 سی پایا جاتا ہے۔ مثلاً کیریاں، فالسہ، لیموں وغیرہ۔

 احتیاط

جب کسی شخص کے متعلق یہ شبہ ہوجائے کہ اس پر لو کا اثر ہوگیا ہے تو اس کو ٹھنڈی جگہ لٹا دیا جائے۔ جسم پر سے زیادہ تر کپڑے خصوصاً نائیلون وغیرہ ہٹا دیے جائیں کہ ان میں سے گرمی خارج نہں ہوتی۔ اگر بیمار کو گھری چارپائی پر پانی میں بھیگی ہوئی چادر اوڑھا کر ہوا کے رخ لٹا یا جائے تو مناسب ہے کیونکہ اس طرح جسم کی حرارت کم ہوجائے گی۔ اسی طرح بھیگے ہوئے ٹھنڈے تولیے سے جسم کی مالش کی جائے۔  سر پر برف کی پٹیاں رکھی جائیں۔ اصل علاج پانی ہے جس میں خفیف، نمک کی آمیزش کی جاسکتی ہے۔ دوران خون کو موثر رکھنے کے لیے تلوؤں اور پنڈلیوں کے نیچے سے اوپر کی طرف مالش کی جائے۔ طبیعت درست ہونے کے بعد کئی روز تک گرمی اور دھوپ سے بچا جائے۔

 

Buy the best night wear for yourself by clicking the link below:

Leave a Reply

Cookie consent by Real Cookie Banner